دنیا

برطانوی وزیر اعظم کی تبدیلی کی خبریں درست نہیں ، وزیر صحت

  • اسٹارمر کے اتحادی کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ، ویس اسٹریٹنگ ، قیادت کے خلاف افواہیں مسترد
شائع November 12, 2025 اپ ڈیٹ November 12, 2025 02:27pm

برطانیہ کے وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے خلاف قیادت کو چیلنج کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں، جو میڈیا رپورٹس میں اس ماہ کے آخر میں بجٹ کے بعد ممکنہ اقدام کے حوالے سے سامنے آئی تھیں۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے اتحادیوں نے کہا تھا کہ اگر اسٹارمر کو قیادت پر خطرہ ہوا تو وہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کریں گے، اور اسٹریٹنگ کو ممکنہ متبادل کے طور پر دیکھا گیا۔

اسٹریٹنگ نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ یہ مکمل طور پر غلط اور خود کو نقصان پہنچانے والی بریفنگ ہے، کیونکہ یہ سچ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کرنے جا رہا ہوں۔ میں وزیر اعظم کی حمایت کرتا ہوں اور ان کے لیبر پارٹی کے لیڈر منتخب ہونے کے بعد سے ہی اس حمایت میں قائم ہوں۔