سی پیک کے تحت چین اور پاکستانی کمپنیوں میں معدنی تعاون کا معاہدہ
- دونوں کمپنیوں کے اشتراک سے پاک ہاندر مائننگ سروسز اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا قیام عملے میں لایا جائے گا
سی پیک منصوبوں کے تحت چینی کان کنی کمپنی گوانگ ڈونگ ہاندر اور پاکستان کی سنجھرانی مائننگ کمپنی (ایس ایم سی) کے درمیان چین کے شہر گوانگژو میں یادداشتِ مفاہمت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔
ہاندر کمپنی کے مطابق اس معاہدے کا مقصد بلوچستان میں معدنیات کی تلاش، نکالنے اور پراسیسنگ کے شعبوں میں تعاون کو مزید پائیدار کرنا ہے۔
گوادر پرو کی رپورٹ کے مطابق دونوں کمپنیاں ایک مشترکہ ادارہ قائم کریں گی جس کا عارضی نام پاک ہاندر مائننگ سروسز اینڈ مینجمنٹ کمپنی رکھا گیا ہے۔
یہ ادارہ کان کنی کی خدمات فراہم ، معدنی وسائل کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا اور پاکستان کے جنوب مغربی علاقے میں معدنیات کی جدید پراسیسنگ کو بھی فروغ دے گا۔
چینی کمپنی گوانگ ڈونگ ہاندر تکنیکی مہارت اور انتظامی تعاون فراہم کرے گی، جبکہ سنجھرانی مائننگ کمپنی اپنے مقامی نیٹ ورک اور وسائل کو بروئے کار لائے گی۔
اس معاہدے پر دستخط گوانگژو میں سابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجھرانی، جو ایس ایم سی کے چیئرمین ہیں اور لیانگ فا، جو گوانگ ڈونگ ہاندر کے روٹیٹنگ جنرل مینیجر ہیں نے کیے ۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025