کھیل

حالات کے مطابق کھیلے، اچھی اوپننگ کی، کوئنٹن ڈی کاک

  • شائقین کرکٹ اور بابر اعظم کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں,صحافیوں سے گفتگو
شائع November 7, 2025 اپ ڈیٹ November 7, 2025 02:26pm

کوئنٹن ڈی کاک نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ اور بابر اعظم کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں ۔

میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کا کراؤڈ کرکٹ اور بابر اعظم کو پسند کرتا ہے۔ بیٹنگ کے لیے صورتحال بہتر تھی جس کا فائدہ اٹھایا۔

حالات کے مطابق کھیلے، اچھی اوپننگ کی ، ٹونی ڈی ذیروزی کے ساتھ اچھی شراکت داری کی وجہ سے میچ جیتنے میں آسانی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ ملک کی نمائندگی کرنے کا دوبارہ موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں نارمل اور میرٹ پر کھیلے جس کی وجہ سے 270 رنز کا ٹارگٹ اسانی سے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آخری میچ میں دونوں ٹیموں پر دباؤ ہوگا لیکن کوشش کریں گے کہ جس طرح آج کے میچ میں کارکردگی دی ہے اسی طرح آخری میچ میں بھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔