پاکستان
برطانوی فوج کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر گفتگو
- دونوں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا
برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دورہ کرنے والے معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کے لیے اس کی کوششوں کو سراہا۔
اس سے قبل جنرل واکر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا، بعد ازاں پاک فوج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔