پاکستان

برونائی کے ساتھ دفاعی تعاون مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں ، چیئرمین جوائنٹ چیفس

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی برونائی دارالسلام میں سلطان اور سویلین و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
شائع November 6, 2025 اپ ڈیٹ November 6, 2025 02:16pm

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات پر زور دیا اور فوجی تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے یہ عزم برونائی دارالسلام کے سرکاری دورے کے دوران سلطان اور یانگ ڈی پرتوا‌ن برونائی دارالسلام، سلطان حاجی حسن البلکیہ معزز الدین وعداللہ ابن المرحوم سلطان حاجی عمر علی سیف الدین سعد الخیری وعدین سے ملاقات کے دوران کیا۔

آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق سی جے سی ایس سی نے معارا نیول بیس اور ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمی فورسز میں کے ڈی بی دارالامان کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے علاقائی امن اور استحکام میں پاکستان کے کردار پر خطاب کیا۔

انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس کے طلبہ سے بھی ملاقات کی، جس میں 19 دیگر ممالک کے افسران بھی شامل تھے۔

علاوہ ازیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی و نشانِ امتیاز (ملٹری) ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کے سلطان حاجی حسنال بولکیاہ معیزالدین وداعلہ ابن المرحوم سلطان حاجی عمر علی سیف الدین سعد الخیری وادیان، سلطان اور یانگ دی پرتوان سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

سلطان اور برونائی کی سول و عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں و کامیابیوں کو سراہا۔