امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔
اپنے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ یہ فریم ورک علاقائی استحکام اور ڈیٹرنس کے لیے سنگِ بنیاد ثابت ہوگا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی ہم آہنگی، معلومات کے تبادلے اور تکنیکی تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔