حکومت نے آئندہ 15 روزکے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، اس اضافے کے بعدپٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 68 پیسے فی لٹر ہوگئی ۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت 4 روپے 4 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر(آج) سے ہوگیا ہے۔
قبل ازیں بزنس ریکارڈر نے رپورٹ کیا تھا کہ توانائی کمپنیوں کی پیش گوئی کے مطابق یکم اکتوبر 2025 سے شروع ہونے والے پندرہ روزہ عرصے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔