بھارت نے سرکاری ادارے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ساتھ 623.70 ارب بھارتی روپے (7.03 ارب ڈالر) کا معاہدہ کرلیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت بھارتی فضائیہ کے لیے تیجس ایم کے 1 اے جنگی طیارے تیار کیے جائیں گے۔ وزارتِ دفاع نے یہ اعلان جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کیا۔

یہ معاہدہ بھارتی فضائیہ کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس کے جنگی طیاروں کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی نئی دہلی مقامی سطح پر دفاعی صلاحیت بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، خصوصاً پاکستان کے ساتھ حالیہ مہلک تنازعے کے بعد اس ضرورت زیادہ محسوس ہورہی ہے۔

ایچ اے ایل، جس کی آمدنی طیاروں کی ترسیل میں تاخیر کے باعث دباؤ کا شکار رہی ہے، نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس بار تیز تر فراہمی یقینی بنائے گا۔