شبیر ٹائلز اینڈ سیرامکس لمیٹڈ نے سید ابوالفضل رضوی کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے، وہ 3 نومبر 2025 سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور سید مسعود عباس جعفری کی جگہ لیں گے۔

کمپنی کی جانب سے منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں بتایا گیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سید ابوالفضل رضوی کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

نوٹس کے مطابق جعفری اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اور اپنی ذمہ داریاں نئے سی ای او کو منتقل کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کمپنی نے مسعود عباس جعفری کے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفے کی اطلاع دی تھی۔

شبیر ٹائلز اینڈ سیرامکس لمیٹڈ 1978 میں پاکستان میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی قائم کی گئی تھی۔

کمپنی کی بنیادی سرگرمی اسٹائل (Stile) کے برانڈ کے تحت ٹائلز کی تیاری اور فروخت ہے، جبکہ اس نے تعمیراتی اور تنصیب سے متعلق مصنوعات کی تجارت میں بھی قدم رکھا ہے۔