برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر عالمی سطح پر مہارت رکھنے والے افراد کے لیے بعض ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں، ایسے وقت میں جب امریکا نے امیگریشن کے معاملے پر سخت مؤقف اختیار کر لیا ہے۔

فنانشل ٹائمز نے پیر کو رپورٹ کیا کہ کیئر اسٹارمر کی گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس برطانیہ میں دنیا کے بہترین سائنسدانوں، ماہرینِ تعلیم اور ڈیجیٹل ماہرین کو راغب کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

وزارتِ خزانہ اور ڈاؤننگ اسٹریٹ نے رائٹرز کی فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اتوار سے نئے ایچ- ون بی ویزوں پر 100,000 ڈالر فیس عائد کرے گا، جو امیگریشن پر کریک ڈاؤن کے وسیع اقدامات کا حصہ ہے۔