امریکی ایوان نمائندگان کے ارکان پر مشتمل ایک وفد اتوار کے روز باضابطہ طور پر چین کے دورے پر پہنچا، جو 2019 کے بعد پہلا دورہ ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتیں تعلقات کو مستحکم کرنے اور دوطرفہ روابط کو متوازن کرنے کے لیے رابطے بڑھا رہی ہیں۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری میڈیا پول رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک رکن ایڈم اسمتھ کی قیادت میں آنے والا یہ دو جماعتی (بائی پارٹیزن) وفد بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کرے گا۔