Startup Recorder

بس کرو نے کام اور مشن کو آگے بڑھانے کیلئے 2 ملین ڈالر جمع کرلیے

  • اطلاعات کے مطابق بس کرو اس وقت سالانہ ری کرنگ ریونیو میں 6 ملین ڈالر سے زائد کما رہا ہے۔
شائع September 19, 2025 اپ ڈیٹ September 19, 2025 11:20am

کمیوٹنگ اسٹارٹ اپ بس کرو (بس کرو) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دبئی کی کمپنی دَمان انویسٹمنٹس ) کی قیادت میں ہونے والے فنڈنگ راؤنڈ میں 2 ملین ڈالر جمع کر لیے ہیں۔

کمپنی نے لنکڈان پر ایک پوسٹ میں کہا کہیہ سرمایہ کاری پاکستان میں ہمارے کام اور مشن کو مزید آگے بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہیہ اہم سنگِ میل ہمارے تمام معزز شراکت داروں، سرمایہ کاروں، کلائنٹس اور کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

کمپنی نے فوربز کی ایک رپورٹ بھی شیئر کی جس میں کہا گیا کہ فی الحال بس کرو کا سالانہ ری کرنگ ریونیو 6 ملین ڈالر سے زائد ہے اور سال کے آخر تک اس کے 8.6 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کمپنی ہر ماہ 9 لاکھ سے زیادہ بُکنگز کرتی ہے۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صرف دو ماہ پہلے ہی رائیڈ ہیلنگ سروس کریم نے پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کر دیے تھے۔ فوربز کے مطابق، بس کرو جو لاہور، کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کام کرتا ہے، دیگر کمیوٹنگ ایپس سے اس لیے مختلف ہے کہ اس نے کبھی انفرادی مسافروں کو ہدف بنانے کی کوشش نہیں کی۔ اس کے بجائے، یہ آجرین، یونیورسٹیوں اور اسکولوں کے ساتھ معاہدے کرتا ہے، جن کے پاس بڑی تعداد میں ملازمین یا طلبہ ہوتے ہیں جنہیں روزانہ وہاں پہنچنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

بس کرو کی بانی ماہا شہزاد نے لنکڈ اِن پر لکھا کہہزاروں والدین اور خواتین جو ہماری حفاظت پر اعتماد کرتی ہیں — ہم ابھی شروعات ہی کر رہے ہیں اور ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔

کمپنی میں سرمایہ کاروں کے نام لیتے ہوئے، ماہا شہزاد نے ایپک اینجلز،کارٹوگرافی کیپیٹل، واحد اور آربٹ اسٹارٹ اپس کا بھی ذکر کیا۔