امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو منگل کو قطر پہنچ گئے، یہ آمد فلسطینی گروپ حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے کے ایک ہفتے بعد ہوئی ہے۔ حملے میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے ٹارگٹ کیا گیا تھا۔
روبیو اسرائیل سے روانہ ہونے کے بعد دوحہ پہنچے، جہاں انہوں نے کہا کہ امریکہ قطر سے درخواست کرے گا کہ وہ غزہ کی جنگ میں ثالثی کا اپنا کردار جاری رکھے، اگرچہ اس حملے کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے۔