ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

بیگم خالدہ ضیا کی طویل علالت کے پیش نظر، ڈپٹی وزیراعظم/وزیر خارجہ نے ان کی جلد صحتیابی اور خیریت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے بیگم خالدہ ضیا کو وزیرِاعظم پاکستان کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے پیغامات بھی پہنچائے۔

ڈپٹی وزیراعظم نے بطور وزیرِاعظم بنگلہ دیش ان کی خدمات کو سراہا اور 2006 میں بیگم خالدہ کے دورۂ پاکستان کی یادیں بھی تازہ کیں۔