فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مارکیٹوں میں ریٹیل آؤٹ لیٹس پر نقد ادائیگیوں اور ای کامرس کیش آن ڈلیوری (سی او ڈی) آرڈرز کے لیے 2 لاکھ روپے کی حد مقرر کر دی ہے۔
اس حوالے سے ایف بی آر نے انکم ٹیکس سرکلر نمبر 02 برائے 2025-26 جاری کیا ہے۔
سرکلر کے مطابق حکومت کے کیش لیس معیشت کے ہدف کو فروغ دینے اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 21(ایس) کے تحت یہ واضح کیا گیا ہے کہ نقد ادائیگیوں کی ٹرانزیکشن حد کے لیے وہی اصول، جو ریٹیل آؤٹ لیٹس پر لاگو ہے، ای کامرس کے سی او ڈی آرڈرز پر بھی نافذ ہوگا۔
ایف بی آر کے مطابق دونوں صورتوں میں نقد لین دین کی زیادہ سے زیادہ حد 2 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025