کاروبار اور معیشت
وزیراعظم کی ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے...
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر میں سست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے ۔وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔
اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک 2 زیر زمین ، گرائو نڈ اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے ۔ پارک کا مقصد نوجوانوں کے لئے نوکریاں و معاشی نمو کو بڑھانا، عالمی آئی ٹی مسابقت کو بڑھانا اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنا ہے ۔