26 یورپی ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرینی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے اور یہ کہ کسی بھی سفارتی حل میں یوکرین اور یورپ کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔

رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ بامعنی مذاکرات صرف جنگ بندی یا دشمنی میں کمی کی صورت میں ہی ممکن ہیں اور مزید کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ کسی بھی سفارتی حل کو یوکرین اور یورپ کے اہم سلامتی مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے۔

یہ بیان، جس پر پیر کی رات اتفاق ہوا اور منگل کو شائع کیا گیا، یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کے رہنماؤں نے منظور کیا، سوائے ہنگری کے۔