عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کی کمی سے 3397 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 300 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 9 روپے کی کمی سے4064 روپے ہوگئی۔