عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 3395 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2900 روپے کے بھاری اضافے سے 3 لاکھ 62 ہزار 200 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2487 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 10 ہزار 528 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کے اضافے سے 359300 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 49 روپے کے اضافے سے 4049 روپے ہوگئی۔