فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جون 2025 کے ٹیکس ماہ کے لیے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کرتے ہوئے نئی آخری تاریخ 8 اگست 2025 مقرر کردی ہے، تاہم یہ توسیع اس شرط کے ساتھ مشروط ہے کہ واجب الادا سیلز ٹیکس مقررہ وقت کے اندر جمع کرا دیا گیا ہو۔
اس حوالے سے ایف بی آر نے چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو، لارج ٹیکس پیئرز آفسز (ایل ٹی اوز)، میڈیم ٹیکس پیئرز آفسز (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس آفسز (سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) کو باقاعدہ ہدایات جاری کردی ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 74 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کی دفعہ 43 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ ریٹرنز 18 جولائی 2025 تک جمع کرانے کی تاریخ مقرر تھی، جسے پہلے 4 اگست 2025 تک بڑھایا گیا، اور اب مزید توسیع کے ساتھ 8 اگست 2025 تک مہلت دی گئی ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025