عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا ایک ڈالر کی معمولی کمی سے 3302 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں معمولی کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 100 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 52 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 86 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 2 ہزار 555 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت دو ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 55 ہزار روپے پر جاپہنچی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3900 روپے پر مستحکم ہوگئی۔