پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کا شیڈول فائنل ہوگیا۔
سہ فریقی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔تمام مام میچز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے کی توقع ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ ٹورنامنٹ ایشیا کپ کے لیے تیاری اور مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لیے ابتدائی مرحلہ ثابت ہوگا جو 9 سے 28 ستمبر تک یواے ای میں ہی منعقد ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق سہ فریقی سیریز کا افتتاحی میچ جمعہ 29 اگست کو افغانستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔
ہر ٹیم دوسری ٹیموں کے خلاف دو دو میچز کھیلے گی جس سے ہر ٹیم کو کم از کم چار میچز کھیلنے کا موقع ملے گا جب کہ سرفہرست دو ٹیمیں 7 ستمبر کو شیڈول فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ٹورنامنٹ کا شیڈول (تمام میچز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے):
- 29 اگست – افغانستان بمقابلہ پاکستان – شام 7 بجے (مقامی وقت)
- 30 اگست – یو اے ای بمقابلہ پاکستان – شام 7 بجے (مقامی وقت)
- یکم ستمبر – یو اے ای بمقابلہ افغانستان – شام 7 بجے
- 2 ستمبر – پاکستان بمقابلہ افغانستان – شام 7 بجے
- 4 ستمبر – پاکستان بمقابلہ یو اے ای – شام 7 بجے
- 5 ستمبر – افغانستان بمقابلہ یو اے ای – شام 7 بجے
- 7 ستمبر – فائنل – شام 7 بجے (مقامی وقت)