عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 3323 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 300 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 55 ہزار روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار 355 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کی کمی سے 354700 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3963 روپے پر مستحکم رہی۔