عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 61 ڈالر کی نمایاں کمی سے 3363 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے کی بڑی کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 58 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 3700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے پر جاپہنچی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 24 روپے کی کمی سے 4057 روپے تک پہنچ گئی۔