عراق کے مشرقی شہر الکوت میں ایک ہائپر مارکیٹ میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں 60 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 11 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ یہ اطلاع عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی (آئی این اے) نے جمعرات کے روز صوبے کے گورنر کے حوالے سے دی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ الکوت میں ایک پانچ منزلہ عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ فائر فائٹرز رات بھر آگ بجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

رائٹرز ان ویڈیوز کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔

آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، تاہم گورنر نے بتایا کہ تحقیقات کے ابتدائی نتائج 48 گھنٹوں کے اندر جاری کیے جائیں گے۔

آئی این اے کے مطابق گورنر نے کہا کہہم نے عمارت اور مال کے مالک کے خلاف مقدمات درج کرا دیے ہیں۔