غزہ کے شہر خان یونس میں بدھ کے روز پیش آنے والے ایک واقعے میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جس کی تصدیق امریکہ کی حمایت یافتہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) نے اپنے ایک بیان میں کی ہے۔

جی ایچ ایف، جو امریکی نجی سیکیورٹی اور لاجسٹکس کمپنیوں کی مدد سے غزہ میں امدادی سامان پہنچاتی ہے، نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں سے 19 افراد بھیڑ میں کچلے جانے سے جبکہ ایک شخص چاقو کے وار سے جان کی بازی ہار گیا۔

تنظیم نے اس واقعے کو انتہائی افرا تفری اور خطرناک ہجوم کا نتیجہ قرار دیا، جسے مجمع میں موجود اشتعال انگیز عناصر نے بھڑکایا۔