روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے جمعے کے روز روسی خبر رساں ادارے آر آئی اے کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ روس-امریکہ تعلقات میں مثبت رجحان برقرار ہے اور یہ ختم نہیں ہوا، اگرچہ امریکی انتظامیہ کا رویہ غیر مستقل اور متزلزل ہے۔
ریابکوف نے کہا کہنہیں، میں اس بات سے متفق نہیں ہوں کہ ماسکو اور واشنگٹن کے تعلقات میں جو مثبت رجحان آیا تھا، وہ اب ختم ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہمیرا خیال ہے کہ موجودہ امریکی انتظامیہ اس معاملے سمیت دیگر کئی امور پر زگ زیگ انداز میں کام کر رہی ہے۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ وہ کسی ایک طے شدہ راستے پر مستقل مزاجی سے گامزن ہیں۔ ہم اس حوالے سے کسی غیر ضروری سنجیدگی یا ڈرامائی کیفیت کا شکار نہیں ہیں۔