پولیس نے ایک جعلی کال سینٹر پر چھاپے کے دوران 149 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں 71 غیر ملکی — جن میں اکثریت چینی باشندوں کی ہے — شامل ہیں۔ یہ اطلاع نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) نے جمعرات کو دی۔
این سی سی آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ایک بڑا کال سینٹر بے نقاب ہوا جو پونزی اسکیموں اور جعلی سرمایہ کاری میں ملوث تھا۔ اس دھوکہ دہی کے نیٹ ورک کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا تھا اور بھاری رقوم غیر قانونی طور پر اکٹھی کی جارہی تھیں۔
این سی سی آئی اے نے بتایا کہ انہیں صنعتی مرکز فیصل آباد میں سرگرم اس نیٹ ورک کے بارے میں خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔
یہ چھاپہ سابقہ چیئرمین فیسکو تسہین اعوان کے ڈیرے پر مارا گیا۔
تمام گرفتار افراد حراست میں ہیں جن میں 78 پاکستانی، 48 چینی باشندے جب کہ نائجیریا، فلپائن، سری لنکا، بنگلہ دیش، زمبابوے اور میانمار کے شہری بھی شامل ہیں۔
این سی سی آئی اے نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے 149 افراد میں سے 18 خواتین بھی شامل ہیں۔