بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کے تناظر میں منگل کو پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی تولہ 3,800 روپے کی کمی کے بعد 354,365 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) 10 گرام سونا 3,258 روپے کی کمی کے بعد 303,810 روپے کا ہوگیا۔

پیر کو سونے کی قیمت فی تولہ 300 روپے کی کمی کے بعد 358,165 روپے تھی۔

اے پی جی جے ایس اے کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی اور فی اونس سونے کی قیمت 39 ڈالر کی کمی کے بعد 3,327 ڈالر کا ہوگیا۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 9 روپے کم ہو کر 3,790 روپے تک پہنچ گئی۔