وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرِاعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہآج شام اپنے عزیز بھائی صدر اردوان سے اسرائیل کی جانب سے ایران پر بلااشتعال جارحیت کے بعد سنگین علاقائی صورتحال پر گفتگو کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ ہم نے فلسطین میں اسرائیل کے جاری ظلم و ستم کی بھی شدید مذمت کی ہے۔
وزیرِاعظم نے اقوامِ متحدہ (یو این) اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سمیت تمام عالمی فورمز پر امن اور کثیرالجہتی سفارت کاری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر اردوان کی قیادت کو سراہا اور انہیں اسلامی تعاون تنظیم یوتھ فورم کی جانب سے دیا گیا اعزاز ملنے پر مبارکباد دی۔