وزارت داخلہ نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ اپریل میں حکومت کی جانب سے افغان باشندوں کی ملک بدری کی نئی مہم کے آغاز کے بعد سے اب تک 2 لاکھ سے زائد افغان پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق صرف اپریل میں 1 لاکھ 35 ہزار سے زائد افغان شہری پاکستان سے روانہ ہوئے، مئی میں یہ تعداد 67 ہزار رہی، جبکہ جون کے ابتدائی دو دنوں میں 3 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو واپس بھیجا گیا۔