فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے بدھ کو ایک بار پھر دو ریاستی حل کے ذریعے اسرائیل اور فلسطین تنازع کے پائیدار خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ فرانسیسی پالیسی میں مشرق وسطیٰ کے حوالے سے کوئی دہرا معیار نہیں اپنایا گیا۔

ماہرین و سفارتکاروں کے مطابق میکرون فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں ہیں جو اسرائیل کو شدید ناراض کرسکتا ہے اور مغربی ممالک کے درمیان اختلافات کو مزید بڑھا سکتا ہے۔ فرانسیسی صدر نے یہ بیان انڈونیشیا میں دیا ہے۔

میکرون نے کہا کہ صرف سیاسی حل ہی امن کی بحالی اور مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھ سکتا ہے۔

انہوں ے مزید کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ مل کر نیویارک میں ایک کانفرنس منعقد کرنے جا رہے ہیں تاکہ غزہ کے لیے نئی راہیں کھولی جا سکیں، فلسطینی ریاست کی شناخت کو تقویت ملے، اور اسرائیل کو اس خطے میں پرامن اور محفوظ وجود کا حق دیا جا سکے۔