سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (جو پہلے ٹوئٹر تھا) کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ مختلف سروسز میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کررہی ہے جو ہفتے کے روز دوسرے دن بھی جاری ہے۔

پلیٹ فارم نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم اب بھی گزشتہ روز ڈیٹا سینٹر میں آنے والی خرابی کے اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین کے لیے لاگ اِن اور سائن اپ سروسز دستیاب نہیں ہیں اور نوٹیفکیشنز اور پریمیم فیچرز میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

۔

پلیٹ فارم نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ہماری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے تاکہ یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے، صبر کرنے پر صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہیں تازہ پیشرفت سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

یہ پیش رفت ایک دن بعد سامنے آئی ہے جب پلیٹ فارم نے بتایا تھا کہ اسے علم ہے کہ جمعے کے روز کچھ صارفین کو سروس کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

اس وقت پلیٹ فارم نے کہا تھا ہمیں ڈیٹا سینٹر میں خرابی کا سامنا ہے اور ہماری ٹیم مسئلے کو حل کرنے کے لیے تندہی سے کام کر رہی ہے۔

۔