دنیا
برطانوی پولیس نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں چار ایرانیوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا
برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے دہشت گردی کی سازش کے شبے میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں چار ایرانی شہری شامل ہیں۔ میٹروپولیٹن پولیس کے بیان کے مطابق یہ گرفتاریاں ہفتہ کے روز سوئینڈن، ویسٹ لندن، اسٹاک پورٹ، روچڈیل اور مانچسٹر میں کی گئیں۔
پولیس نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر سازش کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
لندن میں ایرانی سفارت خانے نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
انسداد دہشت گردی کمانڈ کے سربراہ کمانڈر ڈومینک مرفی نے کہا کہ تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہیں اور ہم مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ممکنہ محرکات کو سمجھا جا سکے اور یہ معلوم کیا جا سکے کہ عوام کے لیے مزید کوئی خطرہ تو نہیں ہے۔