ہفتہ وار مہنگائی بڑھنے کی شرح میں 1.92 فیصد کمی
ہفتہ وار مہنگائی برھنے کی شرح میں 1.92 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق 24 اپریل 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران حساس قیمت انڈیکس پر مبنی مہنگائی میں 1.92 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ پہلی سہ ماہی کے بجلی کے نرخوں میں 19.17 فیصد، مرغی کی قیمت میں 11.75 فیصد، آٹے میں 5.68 فیصد اور ایل پی جی میں 1.09 فیصد کمی ہے۔
سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں 3.52 فیصد کمی دیکھی گئی جو بنیادی طور پر پیاز (69.78 فیصد)، ٹماٹر (40.77 فیصد)، لہسن (31.96 فیصد)، آٹا (30.70 فیصد)، پہلی سہ ماہی کے بجلی کے نرخ (29.40 فیصد)، لپٹن چائے (16.98 فیصد)، آلو (16.93 فیصد)، مرچ پاؤڈر (15.69 فیصد)، ماش کی دال (15.62 فیصد)، پٹرول (13.24 فیصد) اور ڈیزل (10.85 فیصد) کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہے۔دوسری جانب کچھ اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جن میں خواتین کی چپل (55.62 فیصد)، مونگ دال (26.85 فیصد)، خشک دودھ (23.11 فیصد)، چنے کی دال (21.08 فیصد)، گائے کا گوشت (18.64 فیصد)، چینی (16.14 فیصد)، ویجیٹیبل گھی 2.5 کلو (15.45 فیصد)، ویجیٹیبل گھی 1 کلو (14.50 فیصد)، پکی ہوئی دال (12.77 فیصد)، لکڑی (10.49 فیصد)، چھاپہ دار لان (10.33 فیصد) اور جارجٹ (9.90 فیصد) شامل ہیں۔
ہفتہ وار جائزے کے دوران 51 میں سے 11 اشیاء (21.57 فیصد) کی قیمتوں میں اضافہ، 18 اشیاء (35.29 فیصد) کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیاء (43.14 فیصد) کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
جائزہ ہفتے کے دوران حساس قیمت انڈیکس 308.86 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پچھلے ہفتے کے اسی دورانیے میں 314.92 پوائنٹس تھا۔
17 ہزار 732 روپے، 17 ہزار 732 سے 22 ہزار 888 روپے، 22 ہزار 889 سے 29 ہزار 517 روپے، 29 ہزار 518 سے 44 ہزار 175 روپے اور 44 ہزار 175 روپے تک کی آمدن والے صارفین کے لیے ایس پی آئی میں بالترتیب 1.81 فیصد، 2.33 فیصد، 1.81 فیصد، 1.64 فیصد اور 1.59 فیصد کمی ہوئی۔
جائزہ مدت کے دوران جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اُن میں آلو (6.94 فیصد)، لائف بوائے ٹوائلٹ صابن (0.90 فیصد)، انڈے (0.66 فیصد)، کیپسٹن سگریٹ (20 کا پیکٹ) (0.51 فیصد)، پسا ہوا نمک (0.51 فیصد)، گُڑ (0.37 فیصد)، دہی (0.18 فیصد)، مسور کی دال (0.09 فیصد)، لمبا کپڑا 57 انچ گل احمد/الکرم (0.08 فیصد)، چنے کی دال (0.07 فیصد) اور لان گل احمد/الکرم (0.06 فیصد) شامل ہیں۔
جائزہ مدت کے دوران جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اُن میں بجلی کے چارجز فی یونٹ (19.17 فیصد)، مرغی (11.75 فیصد)، 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا (5.68 فیصد)، لہسن (4.66 فیصد)، کیلے (3.51 فیصد)، پیاز (1.93 فیصد)، چاول اِری-6/9 (1.58 فیصد)، سرسوں کا تیل (1.10 فیصد)، ایل پی جی (1.09 فیصد)، ٹماٹر (0.76 فیصد)، سادہ ڈبل روٹی (0.55 فیصد)، چینی (0.26 فیصد)، ماش کی دال (0.25 فیصد)، ڈالڈا/حبیب ویجیٹیبل گھی 2.5 کلو ٹن (0.15 فیصد)، ڈالڈا یا اسی معیار کا کوکنگ آئل 5 لیٹر ٹن (0.14 فیصد)، مونگ کی دال (0.12 فیصد)، ٹوٹا باسمتی چاول (0.10 فیصد) اور ڈالڈا/حبیب یا اسی معیار کا ویجیٹیبل گھی 1 کلو پاؤچ (0.10 فیصد) شامل ہیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025