وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستانی معیشت کیلئے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 13.613 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں جو کہ بہت حوصلہ افزا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارچ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں پچھلے ماہ کے مقابلے میں 6.27 فیصد اضافہ پاکستان کی معیشت کی مثبت سمت اور حکومتی پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیرِاعظم نے مزید کہا کہ برآمدات میں بتدریج اضافہ اور دیگر مثبت معاشی اشاریے حکومت پاکستان اور نجی شعبے کے تعاون اور انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوئے۔ ترقی کے سفر میں مزید تیزی کے لئے حکومتی ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے۔ ہم ملکی برآمدات میں مستقل اضافے کوممکن بنا نے کے لئے نجی شعبے کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے لئےکوشاں ہیں ۔