وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کے روز منسک کے فتح کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دوسری جنگ عظیم میں جانیں قربان کرنے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

وزیرِاعظم جب اپنے وفد کے ہمراہ فتح چوک پہنچے تو بیلاروس کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں سلامی دی۔ اس موقع پر پاکستان اور بیلاروس کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

اس موقع پر بیلاروس کے وزیرِاعظم الیگزینڈر تورچن بھی موجود تھے، جنہوں نے اس سے قبل ہوائی اڈے پر وزیرِاعظم شہباز شریف کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

وزیرِاعظم کے ہمراہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، اور معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔