پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ماہ شرع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا جو 19 فروری سے 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ بھارت اپنے میچز متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلے گا۔
محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ فخر زمان، خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف ٹیم کی واپسی ہوئی ہے۔
سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے اوپننگ پارٹنر بابر اعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں، ہوم کنڈیشنز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا سکواڈ
محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، سلمان علی آغا(نائب کپتان)، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی۔نوٹ: جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز کیلئے بھی اسی اسکواڈ سے تمام میچز کیلئے پلیئنگ الیون کا انتخاب کیا جائے گا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول
19 فروری: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، کراچی،
20 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، دبئی
21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، کراچی
22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، لاہور
23 فروری: پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی
24 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، راولپنڈی،
25 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، راولپنڈی،
26 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ، لاہور،
27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، راولپنڈی،
28 فروری: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، لاہور،
یکم مارچ: جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ، کراچی،
2 مارچ: نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت، دبئی
4 مارچ: سیمی فائنل 1، دبئی
5 مارچ: سیمی فائنل 2، لاہور
9 مارچ: فائنل، لاہور (اگر بھارتی ٹیم کوالیفائی کرتی ہے تو یہ دبئی میں کھیلا جائے گا)