نیو اورلینز کے فرانسیسی کوارٹر میں بوربون اسٹریٹ پر بدھ کی علی الصبح ایک ٹرک نے بڑے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ بات سٹی گورنمنٹ کے ایک ادارے نے بتائی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پراس حوالے سے مزید معلومات دستیاب نہیں۔
قبل ازیں سی بی ایس نیوز نے عینی شاہدین کے حوالے سے خبر دی تھی کہ ایک ٹرک تیز رفتاری کے باعث ہجوم پر چڑھ دوڑا اور بعد ازاں ڈرائیور نے گاڑی سے باہر نکل کر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ ایک کار لوگوں کے ایک گروپ سے ٹکرا گئی ہوگی۔ نیو اورلینز پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ زخمیوں کی تعداد نامعلوم ہے لیکن ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
محکمہ پولیس نے فوری طور پر رائٹرز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔