روس کی وزارت دفاع نے اتوار کے روز اپنی ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ روس کے فضائی دفاعی نظام نے رات گئے یوکرین کے 34 ڈرونز کو مار گرایا جن میں سے 27 یوکرین کی سرحد سے متصل کرسک علاقے میں تباہ ہوئے۔
وزارت دفاع نے اپنی پوسٹ میں کرسک گورنر کے اس بیان کا ذکر نہیں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ فضائی دفاع کے یونٹوں نے رات گئے علاقے میں دو ”یوکرینی میزائل“ تباہ کیے ہیں۔