نیویارک ٹائمز نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ارب پتی ایلون مسک نے پیر کے روز اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر سے ملاقات کی۔
اخبار نے دو ایرانی عہدیداروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔