لبنانی فوج نے جمعرات کو کہا کہ ہے لبنان کے جنوبی شہر سیدون میں اسرائیلی فضائی حملے میں 3 شہری جاں بحق جبکہ 3 لبنانی فوجی اور یونائیٹڈ نیشنز انٹرنیشنل فورس ان لبنان (یونیفیل) کے 4 ملائیشین اہلکار زخمی ہو گئے۔
فوج کے مطابق حملے میں ایک گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ چیک پوائنٹ سے گزررہی تھی۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود تین لبنانی شہری جاں بحق ہوگئے۔
بیان کے مطابق زخمی فوجی چیک پوسٹ پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ یو این آئی ایف آئی ایل کے اہلکار اقوام متحدہ کی امن فوج کی ایک گاڑی میں سوار تھے جو اس وقت چیک پوسٹ سے گزر رہی تھی۔