خامنہ ای کا ایران اور اس کے اتحادیوں پر حملوں کا جواب دینے کا عزم

02 نومبر 2024

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل اور اس کے اتحادی امریکہ کی جانب سے تہران اور خطے میں اس کے حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف حملوں کا جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں طلبہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یمن کے حوثیوں، لبنانی حزب اللہ اور فلسطینی حماس کے اتحاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت دونوں کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ ایران، ایرانی قوم اور مزاحمتی محاذ کے خلاف جو کچھ کر رہے ہیں اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Read Comments