ہم یوکرین بحران کے حل میں مدد کیلئے تیار ہیں،متحدہ عرب امارات کے صدر کی پیوٹن سے گفتگو

21 اکتوبر 2024

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں امن کی کوششوں میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

پیوٹن نے اتوار کے روز شیخ محمد سے غیر رسمی بات چیت کے لیے ملاقات کی جو آدھی رات تک ماسکو کے باہر ان کی رہائش گاہ پر جاری رہی۔

شیخ محمد نے کریملن میں ایک مترجم کے ذریعے پیوٹن کو بتایا، “ہم قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اس سمت میں کام کرتے رہیں گے۔ ہم بحرانوں کو حل کرنے، امن اور دونوں فریقوں کے مفاد میں کوئی بھی کوشش کرنے کے لئے تیار ہیں۔

پیوٹن اس سے قبل شیخ محمد اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی یوکرین کے معاملے پر ثالثی کی کوششوں کی تعریف کر چکے ہیں۔

Read Comments