اورنگزیب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

  • آئی ایم ایف کا نیا معاہدہ پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے، وزیر خزانہ
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2024

اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے اور دیگر معاشی اقدامات کے بارے میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا نیا معاہدہ پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی وجہ ترسیلات زر اور دیگر حوصلہ افزا معاشی اشاریے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں معیشت میں خاطر خواہ ایڈجسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام آخری ہے۔

Read Comments