غزہ میں شہادتیں 41 ہزار 252 ہوگئیں، فلسطینی حکام

  • گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 شہادتیں بھی مجموعی تعداد میں شامل ہے
17 ستمبر 2024

غزہ میں وزارت صحت نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 41,252 ہوگئی ہے اور یہ جارحیت اب 12 ویں مہینے میں داخل ہوچکی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ کی پٹی میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 95 ہزار 497 افراد زخمی ہوچکی ہے۔

Read Comments