پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش: وزیراعظم نے قانونی پہلوؤں اور حتمی مراحل کا جائزہ لیا

اپ ڈیٹ 26 اگست 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی تحلیل کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے حتمی مراحل اور قانونی پہلوؤں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کی وجہ سے سبکدوش ہونے والے ملازمین کو دیا جانے والا مالی پیکج ان افراد کے لیے ہرگز نہیں ہے جن پر سنگین کرپشن کے الزامات ثابت ہو چکے ہوں

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کی صوبوں اور متعلقہ محکموں کو منتقلی کا حتمی پلان جلد پیش کیا جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش سے متعلق تمام حتمی سفارشات کابینہ میں پیش کی جائیں۔

وزیراعظم نے پاک پی ڈبلیو ڈی میں مختصر مدت کے لیے ملازمت کرنے والے محنتی اور ایماندار افراد کو دوبارہ ملازمت دینے کے لیے عمر میں رعایت کی تجویز پر عمل درآمد کا بھی حکم دیا۔

Read Comments