غزہ جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار 258 ہوگئی

27 جولائ 2024

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ غزہ میں گزشتہ 9 ماہ سے جاری جنگ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار 258 سے زائد ہوگئی۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس اعداد و شمار میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں ہونے والی 83 شہادتیں بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کا کہناہے کہ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد جنگ شروع ہونے کے بعد سے 90,589 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Read Comments