علی پرویز ملک حکومتی اقتصادی ٹیم میں شامل

13 مئ 2024

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک حکومتی اقتصادی ٹیم میں شامل ہورہے ہیں۔

اس بات کا انکشاف وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک مقامی ہوٹل میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اور بزنس ریکارڈر کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقدہ پری بجٹ 2024-25 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علی پرویز ملک سابق وزیر تجارت مرحوم پرویز ملک کے صاحبزادے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے تاجروں سے بات چیت میں کہا کہ حکومتی اقتصادی ٹیم علی پرویز ملک کے تجربے سے فائدہ اٹھائے گی۔

اس موقع پر علی پرویز ملک نے حکومتی اقتصادی ٹیم کا رکن منتخب ہونے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Read Comments