غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں دو ڈاکٹر شہید

12 مئ 2024

غزہ کے شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کے روز کہا ہے کہ فلسطینی علاقے کے وسطی علاقے میں دیر البلاح شہر پر اسرائیلی فضائی حملے میں دو ڈاکٹر شہید ہو گئے ہیں۔

ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر محمد نمر قزات اور ان کے بیٹے ڈاکٹر یوسف کی لاشیں وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلاح شہر پر اسرائیلی حملے کے بعد برآمد کی گئیں اور انہیں دیر البلاہ کے الاقصی شہدا اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا

Read Comments